تازہ تر ین

بیرون ملک روانگی ، ن لیگ سے 35سالہ رفاقت ختم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے اپنی 35 سالہ رفاقت توڑتے ہوئے مسلم لیگ نواز سے کچھ عرصے کیلئے لاتعلقی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ کل اپنی وزارت سے استعفیٰ دیں گے اور آئندہ چند روز میں علاج کے لئے بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔ وہ اتوار کو پریس کانفرنس میں اپنے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنے والی پارٹی کے اہم رہنماﺅں اور ناکردہ گناہ ان کے سر تھوپنے والوں کے نام بھی بتائیں گے۔ نثار علی خان کو نوازشریف سے 35 سالہ رفاقت کے دوران کئی ایسے مواقع آئے کہ جن میں لگا کہ اب دونوں کی راہیں جدا ہوجائیں گی‘ تاہم تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ایک دفعہ پھر ایسے ہی حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خوشامدی وزراءکی آراءپر کان دھرنے کے باعث پانامہ کے بھنور میں بری طرح پھنس جانے کے بعد نوازشریف سے نثار اس قدر ناراض ہیں کہ پارٹی کو خیرباد کہنے لگے ہیں۔ تاہم واقفان حال کے مطابق 20 اپریل کو سپریم کورٹ کے احکامات پر بننے والی جے آئی ٹی میں شامل دو اراکین پر نثار نے نوازشریف کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے بارے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں کہ ان دو اراکین کی جگہ کسی دوسرے محکمے کے اراکین کو شامل کرلیا جائے کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حق یا مخالف آنے کی صورتوں میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اگر حق میں آئی تو کہا جائے گا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ دیا اور اگر مخالف آیا تو کہا جائے گا کہ سازش ہوئی اور یہ وہ پہلا اختلاف تھاجو نواز شریف اور نثار کے درمیان پانامہ کے ایشو پر بنا جو حالات کے ساتھ بڑھتا چلا گیا۔ تحقیقات جیسے جیسے آگے بڑھیں نثار کی کہی گئی تمام باتیں درست ثابت ہونے لگیں۔ اختلافات میں شدت اس وقت پیدا ہوئی جب خواجہ آصف اور احسن اقبال کی جانب سے چودھری نثار سے من گھڑت باتیں منسوب کی گئیں۔ وزیراعظم کی ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے نثار سے جونئیر لیڈروں کے نام سامنے آنے کے بعد نثار کی جانب سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا کس قدر آسان ہو گیا ہے اور کل (اتوار) شام پانچ بجے پنجاب ہاﺅس میں نثار کی جانب سے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا جائے گا کہ وہ پارٹی تو نہیں چھوڑ رہے، تاہم علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اور کچھ مدت کے لیے پارٹی کی سرگرمیوں سے لاتعلقی اختیار کرلیں گے۔ دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوالیا ہے جو اگلے دس برس تک قابل استعمال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے گزشتہ روز پاسپورٹ بنوایا۔ اس سے قبل ان کے پاس سفارتی ریڈپاسپورٹ اور گرین پاسپورٹ بھی موجودہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain