تازہ تر ین

الیکشن میں دھاندلی, ایف بی آئی کا اہم شخصیت کے گھر پر چھاپہ

ورجینیا(ویب ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال مانافورٹ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پال مانافورٹ کے ترجمان نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی کو ایف بی ا?ئی ایجنٹس نے رات گئے اچانک ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں ان کے گھر پر چھاپا مارا اور کئی دستاویزات و سامان قبضے میں لے لیا۔ایف بی ا?ئی نے پال مانافورٹ کے گھر سے ٹیکس دستاویزات اور غیر ملکی بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات بھی ضبط کی ہیں۔ ترجمان جیسن ملونی نے بتایا کہ مانافورٹ تحقیقات میں سیکیورٹی ایجنسیوں سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ اس چھاپے سے ایک روز قبل 25 جولائی کو پال مانافورٹ الیکشن میں روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے تفتیش کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain