تازہ تر ین

پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور ( ویب ڈیسک) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کرٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے درخواست سینئیر وکیل اللہ بخش گوندل کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی کا اختیار نہیں ہے۔ مقدمے کی نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کے جج کو نامزد نہیں کیاجا سکتا۔درخواستگزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نا اہل قرار دے کر سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشمن کے اختیارات استعمال کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت نا اہل قرار دیا۔آرٹیکل کے تحت اپیل کا نہ ہونا اسلامی احکامات کی خلاف رزی ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں نا اہلی کی مدت بھی واضح نہیں کی جو بہت بڑا سقم ہے۔ کیس میں صرف نظر ثانی کی درخواست اپیل کے برابر نہیں۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بحالی کا حکم دیا جائے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain