تازہ تر ین

پشاور میں ڈینگی کے وار جاری، ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی

پشاور : ڈینگی کے جان لیوا حملے جاری ہیں۔ ڈینگی کے گڑھ تہکال سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص مہلک مرض کے باعث خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد اس مرض سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد سات سو سے تجاوز کر گئی ہے، صرف خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ماہ کے دوران 325 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں سے دو سو کو فارغ کیا گیا ہے جبکہ 120افراد ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔ ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کیلئے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ مقامی لوگ مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے مایوس ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور صفائی کی ذمہ دار نجی کمپنی نے مشترکہ طورپر تہکال میں لوگوں میں آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر شہریوں کو ڈینگی کے اسباب اور علامات سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ آگاہی مہم کے دوران مچھروں کے خاتمے والی ادویات بھی تقسیم کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain