تازہ تر ین

سبزیاں کتنی ضروری؟

ڈاکٹر نوشین عمران
سبزیاں اور پھل جسم سے زہریلے مادے ختم کرنے اور قوت معدافعت بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دنیا بھر میں ملٹی وٹامن گولیوں کا رواج تبھی ہوا جب لوگوں نے غذا میں سے تازہ پھل اور تازی سبزی کم کر دی۔ اگر روزمرہ خوراک میں پھل سبزی بڑھا دیں تو یقین جانیں وٹامن کی گولی کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ پھلوں کو تازہ کھانا ہی ضروری ہے ہمارے ہاں سبزی کو اتنا زیادہ پکا دیا جاتا ہے کہ اس کی اصل افادیت ضائع ہوجاتی ہے۔ اصولاً سبزی کو صرف اتنا پکائیں کہ ان کا کچا پن دور ہو جائے۔ سلاد میں استعمال کی جانے والی سبزیاں کو بطور خاص اسی طرح بغیر پکائے کھانا چاہیے مختلف سبزیوں کے اجزا مختلف خوبیاں اور افادیت رکھتے ہیں۔ غذا میں روزانہ سبزیاں لینے سے ہی ان کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جو سبزی کچی نہ کھائی جا سکے اسے بھون کر پکانے کی بجائے اس کا سوپ بنا کر پینا زیادہ اچھا ہے۔ اگر ممکن ہو تو سٹیم کر کے کھالیں۔
چقندر خون کی کمی دور کرتا ہے، جگرکے امراض میں فائدہ مند ہے۔ اس کے اجزاءکینسر اور ٹیومر کے خلیوں کو ختم کرتے ہیں۔ شملہ مرچ میں وٹامن سی، بی ، کیروٹن کے علاوہ ایسے اجزاءہیں جو خون صاف کرنے کا کام کرتے ہیں یہ اجزاءخون کے زہریلے مادوں کو مارتے ہیں، خون پتلا رکھتے ہیں، دل کے امراض سے بچاتے ہیں، بلڈپریشر کم کرتے ہیں، سفید موتیا سے بچاو¿ دیتے ہیں۔ سیم کی پھلیوں میں ایک عنصر لیوڈوپامین سے ملتا ہے اور پارکنسزم کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے رعشہ کو کم کرتا ہے۔
بند گوبھی معدے کے السر، تیزابیت اور ہاضمے کیلئے مفید ہے۔ بند گوبھی براکلی کے اجزا اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے باعث خون میں زہریلے مادے نہیں بننے دیتے۔ مستقل بند گوبھی کھانے والے افراد بہت حد تک کیسنر سے محفوظ رہتے ہیں۔
پھول گوبھی میں بند گوبھی سے کم توانائی ہے۔ اس کے وٹامن بھی جسم سے فاسد مادے خارج کرتے ہےں۔
گاجر میں کیروٹین وٹامن اے آنکھوں اور جلد کیلئے بہت اچھی ہے اس کا روزانہ استعمال خواتین میں چھاتی کے کینسر سے بچاو¿ فراہم کرتا ہے۔ کھیرا میں دیگر اجزاءکے ساتھ پانی ‘ مولی بیڈنم کی زیادہ مقدار، جسم میں سوزش کو کم کرتی ہے، جسم کے زائد پانی کو خارج کرتا ہے، جلد کے اندر نئے خلیے بناتا ہے، جسم کی بافتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کھیرا نہ صرف کھانے میں بلکہ جلد پر ماسک بنا کر لگانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بینگن انتہائی کم کیلوریز والی سبزی ہے اس لیے اکثر وزن کم کرنے کیلئے بینگن کھایا جاتا ہے۔
لہسن کولیسٹرول کم کرتا ہے، خون کی نالیوں کو کھولتا ہے، وزن کم کرتا ہے جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ ادرک قے متلی بدہضمی کو دور کرتا ہے۔ جوڑوں کی سوزش کو کم کرتا ہے۔
کرم کلاں سبزی اگرچہ بہت کم کھائی جاتی ہے لیکن جوڑوں کے درد کیلئے مفید ہے جوڑوں کی سوزش کم کرتی ہے اور فاسفورس کی زیادہ مقدار کے باعث انہیں مضبوط کرتی ہے۔ لیموں جسم کے زہریلے مادے ختم کرتا ہے اور انہیں خارج کرتا ہے۔ اسی لیے وزن کم کرنے اور ہاضمے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ جلد پر لگانے سے جلد کے اندر جمع زہریلے مادے صاف کرتا ہے۔ سبز پیاز بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ پیاز میں دیگر اجزاءکے ساتھ سلفر کی خاص مقدار ہے خون کو پتلا رکھتا ہے، سانس کی نالیوں کو کھولتا ہے، بلڈپریشر کم رکھا ہے، جراثیم مارنے کی اصلاحیت رکھتا ہیں۔ بھنڈی کے اجزاءاعصابی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔ مٹر قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔ مولی جگر کے خلیوں کو مضبوط کرتی ہے، بائل کو خارج کرتی ہے، یرقان اور پتے کی پتھری سے محفوظ رکھتی ہے۔ شکرقندی ٹیومر کیسز اور سوزش زدہ خلیوں کو ختم کرتی ہے، شلجم جسمانی کمزدوری دور کرتا ہے۔ ان میں زیادہ تر سبزیاں سلاد بنا کر کھائی جاسکتی ہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain