تازہ تر ین

تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں،سابق سپہ سالار بارے سعودی عرب کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ پوری دنیا پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کررہی ہے۔پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا گیا ہے، ان خیالات کا اظہارپاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ایڈمرل(ر) نواف احمد المالکی نے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک اس خطے میں ایک بڑا منصوبہ ہے۔اس منصوبے سے پاکستان اور خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سی پیک کے سلسلے میں ہمارے وفود کام کر رہے ہیں۔ سعودی عرب بھی سی پیک  کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان میں ترقی ہو گی اور ہم یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور پاکستان میں خوشحالی آئے۔نواف احمد المالکی نے  خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم نے اسلامی فوجی اتحاد (IMA)بنایا ہے جس کی قیادت جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی ممالک میں انسداد دہشت گردی کے لئے یہ اتحاد قائم کیا گیا ہے۔ اس اتحاد کے ذریعے ہم ایک پرامن مسلم دنیا چاہتے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد اسلامی دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں ممبر ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی فوجی اتحاد کے ذریعے پرامن مسلم دنیا کا خواب پورا کیا جائے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ پوری دنیا پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کررہی ہے۔پاکستان کے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ ان کا تقرر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے کتنے گہرے تعلقات ہیں۔ہم اسلامی فوجی اتحاد کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک مستحکم پاکستان چاہتا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوسرے شعبوں کی طرح دفاع کے شعبے میں بھی تعاون کیا جائے گا۔۔ پا۔ ہم جلد ہی دفاعی شعبوں میں تعاون کے بہت سے معاہدوں پر دستخط کرینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain