تازہ تر ین

ن لیگ سے شکست, کپتان کا ایسا بیان کہ ہر کوئی فخر محسوس کرے

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے حکومت، ن لیگ اور اس کے فنڈز کا بھرپور مقابلہ کیا جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد نے جس عزم اور ہمت سے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی حمایت یافتہ مسلم لیگ ن اور اس کے بھاری فنڈز کا مقابلہ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی ورکرز‘ خصوصاً خواتین نی الیکشن مہم کے لئے بھی انتھک کام کیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے ملکی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ این اے 120 میں امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا ہے کہ پرامن الیکشن کے انعقاد پر فوج کی شکر گزار ہوں جبکہ حلقہ کے 29 ہزار ووٹوں کے بارے میں الیکشن کمیشن سے ضرور پوچھوں گی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو صرف نوٹس کیوں دیئے حالانکہ ان کے پاس سزا دینے کا بھی اختیار تھا الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ فوج کی وجہ سے الیکشن میں کسی قسم کی بھی لڑائی نہیں ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں جیتی تو لوگوں کے حقوق کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھاﺅں گی۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ الیکشن جیتوں یا ہاروں الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت میں ضرور جاﺅں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی جب تک الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر جانبدار ادارہ نہیں بن جاتا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج میں 29 ہزار متنازعہ ووٹوں کا سایہ نظر آ رہا ہے۔ کل پریس کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ حلقہ 120 کے عوام کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ ن لیگ تمام تر حکومتی وسائل کے استعمال کے باوجود بہت کم لیڈ سے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain