تازہ تر ین

عالمی نمبر1 نڈال کو شکست، فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرز جیت لیا

شنگھائی(سپورٹس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے بین عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈرر نے روایتی حریف رافیل نڈال کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔راجر فیڈرر نے فائنل میں ہسپانوی اسٹار عالمی نمبر ایک اور 16 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن رافیل نڈال کو شکست دے کر رواں سال کا چھٹا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔چین کے شہر شنگھائی میں جاری ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ راجر فیڈرر سے تھا اور ایک گھنٹہ 12 منٹ تک جاری مقابلے میں راجر فیڈرر نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا لیا۔یہ رواں سال میں راجر فیڈرر کا چھٹا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved