تازہ تر ین

وقار نے میچ فکسنگ کی وارننگ جاری کر دی

کراچی (نیوزایجنسیاں)سابق قومی فاسٹ باو¿لر وقار یونس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ میں میچ فکسنگ اب بھی جاری ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا میچ فکسنگ کی جڑیں بہت گہری ہیں جس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس ناسورنے پاکستانی کرکٹ کو بہت نقصان پہنچایا۔سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ میں ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھالنے والے وقار یونس نے کہا وہ سپاٹ فکسنگ کی روک تھام کی خاطر میدان کے اندر اور آف دی فیلڈ مشتبہ افراد اور کرپشن سے چوکنا رکھنے کیلئے نوجو ان کھلاڑیوں کی بھر پور رہنمائی کریں گے کیونکہ بطور ڈائریکٹر ان کا سب سے اہم ٹاسک یہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کھلاڑی برائی سے بچ کر پروفیشنل کیریئر کو طوالت دے سکتے ہیں کیونکہ سپاٹ فکسنگ کے نرغے میں آکر کھلاڑیوں کا سنہری مستقبل داو¿پر لگ جاتا ہے اس لئے انہیں بدعنوانی سے بچانا ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے میں مدد ملے گی۔ وقار یونس کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ اورورلڈ الیون کے خلاف سیریز سمیت پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے بارے میں تاثر تبدیل ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain