تازہ تر ین

پی ایس ایل کا مخصوص لوگوں پر نظر کرم سمجھ سے باہر ، اظہر زیدی

کراچی (نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی نہایت پرجوش ہیں۔جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملانے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شائقین،ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا ساتھ میسر آیا اور انہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔یونی ویژن نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راونڈر شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب کو ایک ویب سائٹ پر دیکھا اور یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کارلوس براتھویٹ کا کہنا تھا کہ وہ سر فراز احمد الیون کو جوائن کرنے اور پی ایس ایل میں کھیلنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔کراچی کنگز کے آسٹریلین فاسٹ بالر مچل جانسن نے کہا کہ و ہ پی ایس ایل میں کھیل کر اپنی یادوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔جنوبی افریقی آل راو¿نڈر کالن انگرام سمیت دیگر اسٹار غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ میں شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain