تازہ تر ین

کلبھوشن یادیو کو اس کی والدہ، بیوی کو ملاقات کی اجازت

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے ا±س کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دےتے ہوئے کہاہے کہ ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی ساتھ جانے کی اجازت ہوگی ¾ سب کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ¾ امریکی سی آئی اے کے حکام کا بیان غیر ضروری اور حقائق کے منافی ہے ¾ پاکستان سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہوچکا ہے ¾اس طرح کے الزامات دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرسکتے ہیں ¾امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تشویش ہے ۔اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اِس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملنے کی اجازت دی جائے ¾پاکستان نے بھارتی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن یادو سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے اور کلبھوشن سے خاندانی افراد کی ملاقات 25 دسمبر کو ہوسکتی ہے جبکہ ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی ساتھ جانے کی اجازت ہوگی اور سب کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان سے قبل امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہ اکہ ایک اہم دورے سے قبل امریکی حکام کا بیان غیرضروری اور حقائق کے منافی ہے پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہوچکا ہے اب اس طرح کے الزامات دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تشویش ہے ایسا اقدام خطے کے امن کےلئے شدید خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور یہ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain