تازہ تر ین

31 جنوری کے بعد کوئی ضمنی الیکشن نہیں ہو سکے گا ، الیکشن کمیشن کا حیرت انگیز بیان

لاہور (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی اس بات کا تعین ہو گیا ہے کہ اب ضمنی انتخابات کے انعقاد کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کیلئے ضمنی انتخابات کی آخری تاریخ 28 جنوری جبکہ باقی صوبوں کیلئے 31 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد ملک بھر میں اب ضمنی انتخابات نہیں ہو سکیں گے۔ اگر کوئی رکن اسمبلی مستعفی ہوتا ہے تو وہ نشست عام انتخابات تک خالی تصور کی جائے گی۔ اگر سیاسی جماعتیں مل کر قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہوتی ہیں تو اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی پھر الیکشن کمشن مروجہ رولز اور آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نئے انتخابات کرائے گا۔ اگر مستعفی ارکان کی تعداد اسمبلی کے ارکان کی ایک تہائی سے کم ہے تو آئندہ انتخابات تک اسمبلی کی وہ نشستیں خالیتصور کی جائیں گی۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی تاریخ کے بعد اب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کا مرحلہ گزر چکا ہے۔ اب جب بھی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو اس کے 60 روز کے اندر نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain