تازہ تر ین

ذہنی دباﺅ اور پریشانی کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) کیا آپ جانتے ہیں کہ نیند کی کمی آپ میں ذہنی دبا اور پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ان لوگوں میں منفی سوچ یا برے خیالات آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو8 گھنٹے سے کم سوتے ہیں۔ یہ بات انسان میں نیند اور دماغی صحت کے آپس کے گہرے تعلق کو بھی ظاہر کرتی ہے ۔محققین کے مطابق، کم نیند کی وجہ سے انسان کے دماغ میں منفی سوچ پیدا ہوجاتی ہے اور پھر یہ دوسرے لوگوں کی زندگی کو بدمزہ کرنے کا باعث بنتی ہے ۔ امریکہ کی نیشنل سلیپ فاﺅنڈیشن کے مطابق بے خوابی کے مریضوں کو اچھی نیند لینے والوں سے 10 گنا زیادہ ذہنی دبا ﺅجیسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے اگر کم سونا پریشانی اور ذہنی دباﺅ کا باعث بنتا ہے تو نیند کی کمی کو پورا کرنا ان وجوہات کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain