تازہ تر ین

شرجیل‘خالد لطیف کی کمی محسوس نہیں ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)سعید اجمل نے پاکستان سپرلیگ 2018 میں ان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو پابندی کے شکار مرکزی بلے بازوں شرجیل خان اور خالد لطیف کی کمی کے تاثر کو رد کردیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ اسپن باو¿لنگ کوچ سعید اجمل نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کی کمی بالکل بھی محسوس نہیں کی جائے گی۔دونوں بلے بازوں کی سزا پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جوکچھ انھوں نے کیا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔سعید اجمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹرافی کی امیدوار گردانتے ہوئے مداحوں کو یاد دلایا ہے کہ ٹیم ایک مرتبہ چمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے سیزن میں سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

سعید اجمل نے اپنے کوچنگ کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کرکٹر میری کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اب میں کوچنگ میں اپنا نام بنانا چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس میں سعید اجمل بطور کھلاڑی شامل تھے جبکہ شرجیل خان کی کارکردگی مثالی رہی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain