تازہ تر ین

زرداری اور نوازشریف سے ذاتی نہیں بلکہ کرپٹ ٹولے کیخلاف جنگ ہے، عمران خان

جہلم(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ میری ا?صف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں بلکہ ہماری جنگ کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے۔جہلم میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 9 سال پہلے ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، پھر ان 9 سالوں میں ا?صف زرداری اور نوازشریف کا دور ا?یا جس کے بعد ہر پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے دلدل میں دبا دیا گیا ہے، چھوٹا طبقہ امیر اور عوام مقروض ہورہی ہے، اوپر بیٹھے لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر جاتے ہیں، دنیا میں پیٹرول کم ہے لیکن ہمارے یہاں اوپر جارہی ہے، چوری کوئی کررہا ہے اور قیمت عوام ادا کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا کہنا تھا کہ زردای اور نوازشریف پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، ہماری جنگ ڈاکوو¿ں اور چھوٹے سے کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے، ا?صف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں، جب تک زندہ ہوں جنگ کروں گا، 2018 میں جیت کر دکھاو¿ں گا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں ڈرامہ کرکے قوم کو دھوکا دیں گے، حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی بات کریں گے، سارا پیسہ لوٹ کر خاندان اور بچے ارب پتی ہوگئے، نوازشریف کا تو کیوں نکالا ہوگیا، اب چھوٹے میاں صاحب جونیئر ڈان باری لینے ا?یا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain