تازہ تر ین

نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں، چیئرمین سینیٹ

چاغی(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں۔چاغی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں جب کہ ملک کی بہتری کے لیے آصف زرداری اور عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا، ہم 6 آزاد اراکین تھے پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور فاٹا کے سنیٹر نے ووٹ دیے، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی کیونکہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیں انڈسٹریز کو ترقی دینا چاہیے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی سالمیت کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاغی میرا گھر ہے، اس کی تعمیر و ترقی کے لیے جو ہوسکا کروں گا جب کہ ریکوڈک کیس عالمی عدالت میں ہے لہذا قبل از وقت کچھ کہنا درست نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain