تازہ تر ین

تحریک انصاف نے لاہور جلسے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 2 سے 4 لاکھ پارٹی فنڈ دینے کی ہدایت کردی

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے لاہور جلسے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 2 سے 4 لاکھ روپے کا پارٹی فنڈ دینے کی ہدایت کردی اس کے علاوہ تحریک انصاف کی علاقائی قیادت کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔ایک ویب سائٹ کے مطابق تحریک انصاف نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر سب سے بڑے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ’ ایک نہیں دو؟‘ کے نام سے مہم بھی زوروشور سے جاری ہے تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جلسے کیلئے پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو 4 لاکھ روپے کا فنڈز دینے کا حکم دیا ہے ، اس کے علاوہ پارٹی قیادت نے پارٹی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کا خصوصی ٹاسک بھی دے دیا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے ہر امیدوار سے پارٹی فنڈ میں 4 لاکھ روپے اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے پارٹی فنڈکیلئے 2 لاکھ روپے مانگے گئے ۔تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 29 اپریل کو نہ صرف اکتوبر 2011 کے جلسے کی یاد تازہ کردیں گے۔اگر پی ٹی آئی اپنے اس دعویٰ پر قائم رہی تو اسے گرا?نڈ بھرنے کیلئے کم از کم 5 لاکھ بندے درکار ہوں گے ورنہ یہ جلسہ ناکام تصور کیا جائے گا۔ الیکشن سے کچھ عرصہ پہلے ایک ناکام جلسہ پی ٹی آئی کیلئے بڑا سیٹ بیک ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain