تازہ تر ین

مشرف نہیں جو بھاگ جاﺅنگا ، مارشل لاءکی باتیں پریشان کن

لندن (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ مشرف نہیں جو ملک سے بھاگ جاﺅں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدملکی حالات ٹھیک نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مارشل لاءکی باتیں سب کے لئے پریشان کن ہیں،کبھی آمریت میں بھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو برابری کا موقع ملنا چاہئے۔ روپے کی قدر کمی کا شکار ہے جبکہ زبرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔قانون کو ماننے والی نگران حکومت آنی چاہئے۔عوام الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں۔مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔میری زبان بند کر دی گئی۔میڈیا پر پابندی لگ رہی ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کردی گئی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو برابری کا موقع ملناچاہیے ہماری پارٹی سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں نوازشریف کاکہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں جس طرح کا مجھ پر مقدمہ ہے ہے کیا پہلے کسی پر ایسا مقدمہ قائم ہوا، انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن کوریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں ایسی نگران حکومت ہونی چاہیے جس پر کسی کا دباﺅ نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے پوچھیں کیا ان کے ممبران نے تیر پر مہر نہیں لگائی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف آج (اتوار کو) پاکستان پہنچیں گے ۔لندن کے ہارلے ہسپتال کے باہر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کروں گا، اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری انصاف فراہم کرنا ہے۔ مشرف نہیں ہوں جوبھاگ جاں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، قانون ماننے والی نگران حکومت آنی چاہیئے، نواز شریف کی گفتگو، لندن میں لیگی رہنماں کی بیٹھک میں نوازشریف، وزیراعظم شاہدخاقان اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔ پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے کرنے کے لیے پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم لندن میں سرجوڑ کر بیٹھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا، ن لیگ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حسین نواز کے دفتر میں منعقدہ اہم میٹنگ میں پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ حسین نواز کے دفتر میں منعقدہ اہم میٹنگ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں فرزند اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو استثنی نہ دینے کے عدالتی فیصلے پر مقف دینے سے گریز کیا۔ دوسری جانب حسین نواز نے استثنی سے متعلق عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی جبکہ الیکشن میں نعرہ ووٹ کوعزت دوہوگا اور اسی نعرے سے انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ لندن میں میڈ یاسے مختصر گفتگو میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کون ہوگاابھی کچھ نہیں کہہ سکتے یہ معاملہ سید خورشیدشاہ کے ساتھ طے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے زیر صدارت میں پارٹی سے متعلق اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،اس اجلاس میں اسحاق ڈار سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں اور وہی واپس جائیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain