تازہ تر ین

دو شیزہ کے کا ن میں گھس جانیوالا کا کروچ کیسے نکالا گیا ،سنسنی خیز خبر

واشنگٹن(ویب ڈیسک) کیڑے مکوڑوں کی عقل و فہم کے متعلق کوئی کیا کہے! ان میں سے کچھ تو ایسے عقل سے پیدل ہوتے ہیں کہ انسان کے کان کو آرام دہ سوراخ جان کر اس میں گھس جاتے ہیں۔ امریکی لڑکی کیٹی ہولی کی بھی بدقسمتی تھی کہ ایک چھوٹے کاکروچ نے ان کے کان کواپنی آرام گاہ سمجھ لیا اور جب وہ سو رہی تھیں تو چپکے سے ان کے کان میں گھس گیا۔کیٹی کہتی ہیں کہ وہ گہری نیند میں تھیں اور انہیں محسوس ہو اکہ ان کے کان میں کوئی ٹھنڈی چیز داخل ہورہی ہے۔ وہ اچھل کر ا±ٹھ بیٹھیں اور انہیں یوں لگا تھا گویا برف کا ٹکڑا کسی نے ان کے کان میں ڈالا تھا۔ وہ بھاگتی ہوئی واش روم میں گئیں اور روئی والی باریک سلائی اپنے کان میں پھیرنا شروع کردی۔ تب انہیں اپنے کان کے اندر حرکت کا احساس ہوا اور وہ خوف سے چیخ ا±ٹھیں۔ یہ کوئی زندہ چیز تھی جو آہستہ آہستہ ان کے کان کے اندر مزید آگے بڑھتے جارہی تھی۔ کیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں کاکروچوں کی کثرت تھی، خصوصاً اڑنے والے چھوٹے کاکروچ جنہیں پالمیتو کہا جاتا ہے کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ ان کے ذہن میں پہلا خیال یہی آیا کہ کوئی کاکروچ ان کے کان میں گھس گیا تھا۔بعد میںکیٹی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک وہ ادویات کا استعمال کرتی رہیں لیکن ان کے کان میں تکلیف کا احسا س موجود رہا۔ تب وہ ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس گئیں اور جب اس نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ کاکروچ کا کچھ حصہ ابھی تک ان کے کان میں باقی تھا۔ اس ڈاکٹر نے متعدد ٹیسٹ کئے اور پھر ان کے اندرونی حصے میںپھنسا کاکروچ کا باقی حصہ بھی نکالا۔ اس کے بعد ایک بار پھر ان کے کان کی مکمل صفائی کی گئی۔ کیٹی کا کہنا ہے کہ بالآخر تقریباً دو ہفتے بعد پہلی بار انہیں اطمینان محسوس ہوا اور وہ خود کو یقین دلا سکیں کہ بالآخر سارا کاکروچ ان کے کان سے نکل گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain