تازہ تر ین

میر ظفر اللہ جمالی کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے اور اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ اگر پرویز مشرف دور میں وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سپریم کورٹ نہ پہنچاتے تو پتہ نہیں ان کا کیا حشر ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں۔ انہوں نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسمبلی میں غلط بیانی کی گئی، جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر مجھے معلوم ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔

 

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain