تازہ تر ین

محاذ آرائی سے ن لیگ کو نہیں ملک کو بھی نقصان ہو گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر لیگی نے کردارادا نہ کیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں، یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ اس سے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا، اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے، محاذ آرائی سے پارٹی کو ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر لیگی نے کردارادا نہ کیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain