تازہ تر ین

شہزادہ محمد بن سلمان کی ہلاکت کی خبر جھوٹی ، سعودی عہدیدارکی پھر وضاحت

 

ریاض(این این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تقریباً ایک ماہ سے منظر عام سے غائب رہنے کے بعد ایرانی میڈیا کی جانب سے رواں ہفتے یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ محمد بن سلمان گزشتہ ماہ سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کے نجی آفس کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے ان تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے ٹویٹ کے ذریعے ایک تصویر شیئر کی، جس میں محمد بن سلمان دیگر عرب رہنماو¿ں کے ہمراہ نظر آئے۔انہوںنے کہاکہ چند روز قبل سامنے آنے والی ایرانی میڈیا کی رپورٹس سے ان افواہوں کو تقویت ملی جس میں بے نام عرب ریاست کو بھیجی گئی اسی خفیہ سروس رپورٹ کے حوالے سے محمد بن سلمان کے ممکنہ طور پر زخمی ہونے اور ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain