تازہ تر ین

فیفا ورلڈ کپ کے آغازسے قبل ارجنٹائن کو بڑا دھچکا

بیونس آئرس(آئی این پی) ارجنٹائن ٹیم کے گول کیپر سرگیو رومیرو فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، ناہوئل گزمین کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرگیو رومیرو گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ورلڈکپ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، بلاشبہ یہ ٹیم کیلئے بری خبر ہے تاہم ہماری ہمدریاں سرگیو کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔سرگیو کو 94 بین الاقوامی میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، وہ 2014 میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائنی سکواڈ کا حصہ تھے۔ ارجنٹائن کو میگا ایونٹ میں گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain