تازہ تر ین

”شاہین “گوروں کے دیس میں پرواز کیلئے تیار، لارڈز میں آج پہلا ٹیسٹ

لندن (ویب ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہوگا۔لندن کے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے مدمقابل ہوں گی جس کے لئے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور پریکٹس کی گئی ہےپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں امنا سامنا ہوگا، آخری مرتبہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ ادا کریں گے۔آج سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی قومی ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس پر مشتمل ہوگی جب کہ راحت علی اور حسن علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain