تازہ تر ین

صدر مملکت اور چیف جسٹس کی تنخواہ میں کتنا فرق ،جان کر سب کو بے حد حیرت ہو گی

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی طرف سے صد رکی پاکستان تنخواہ میں اضافہ کی سمری منظور کیے جانے کے بعد صدر کے تنخواہ میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا جبکہ دنیا کے کئی اہم ممالک کے سربراہوں کے مقابلے میں پاکستان کے صدر کے تنخواہ اور مراعات زیادہ ہو گئی۔سربراہ مملکت کی تنخواہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ایک روپیہ زیادہ رکھی گئی ہے ، صدر کے عہدہ کے لئے تنخواہ کے اضافہ کی منظوری گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے دی تھی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی تنخواہ 81ہزار روپے تھی جس میں اضافہ کیلئے وزیراعظم آفس نے تجویز دی تھی، تجویز میں کہا گیا تھاکہ سربراہ مملکت کی تنخواہ انتہائی کم ہے ، بطور سربراہ مملکت صدر کی تنخواہ سب سے زیادہ ہونی چاہیے ،چیف جسٹس کی تنخواہ 8لاکھ 46ہزار549 روپے ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ کو بنیاد بناتے ہوئے صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 46 ہزار 550 روپے مقرر کی گئی ہے جو چیف جسٹس کی تنخواہ سے ایک روپیہ زیادہ ہے ، اس سے قبل صدرمملکت کی تنخواہ 81 ہزار روپے تھی اس طرح صدر کی تنخواہ میں 7 لاکھ 65 ہزار 549 روپے اضافہ ہوگیا ہے ، دیگر الا?نسز، مراعات تنخواہ سے الگ ہوں گے۔صدر کی تنخواہ میں 958فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مہنگائی کے تناسب سے ہر سال دس فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی، صدر کی تنخواہ ایکٹ 1975 کے تحت مقرر کی گئی تھی اس لئے ایکٹ میں ترمیم کرنا ضروری ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 13ستمبر 2017 کو سینیٹ کے وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان کو آگاہ کیا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 8لاکھ 46ہزار پانچ سو انچاس ہے الا?نسز اس کے علاوہ ہیں چیف جسٹس کی تنخواہ مدنظر رکھتے ہوئے صدر کی تنخواہ ان سے ایک روپیہ زیادہ رکھا گیا ہے۔اس نئی تنخواہ کے مطابق صدر پاکستان کی تنخواہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کی تنخواہ سے زیادہ ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 1940ئ میں پید اہونے والے ممنون حسین تین بچوں کے باپ ہیں سالانہ تنخواہ کے حساب سے انہیں ماہانہ 16لاکھ اور روزانہ باون لاکھ ساٹھ ہزادوسور وپے مل رہے ہیں،اب ان کی سالانہ تنخواہ ایک کروڑ 92لاکھ روپے ان کے مقابلے میں چین کے صدر ڑی جن ینگ کو سالانہ صرف 21 لاکھ 65ہزار 514روپے ملتے ہیں جو صدر پاکستان کے ماہانہ تنخواہ تھوڑے سے تھوڑے ہی زیادہ ہیں۔دوسری طرف کئی دیگر ممالک خصوصاً روس اور چین کے صدران سے کم تنخواہ پاتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کو ملنے والی تنخواہ صدر پاکستان سے کئی گنا کم ہے صرف چند ممالک ایسے ہیں جن کے سربراہوں کو زیادہ تنخواہ دی جارہی ہے مگر پاکستان کے مقابلے میں وہ ملک سمیت زیادہ ترقی یافتہ اور امیر شمار ہوتے ہیں۔ دستیاب اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین کو اس وقت سالانہ ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے مل رہے ہیں۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی سالانہ تنخواہ ایک کروڑ 59لاکھ 79ہزار 547روپے تھے اس طرح وہ ماہانہ 13لاکھ 31ہزار 629 روپے پاتے ہیں جو صدر پاکستان سے کم ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کی سالانہ تنخواہ صدر پاکستان کی ماہانہ تنخواہ کے صرف ڈیڑھ لاکھ روپے زیادہ ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردگان کی سالانہ تنخواہ ممنون حسین سے صرف ساڑھے چھ لاکھ سے زائد ہے۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک کے سربراہوں کو ملنے والی تنخواہوں کا جائزہ لیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ تنخواہ چار کروڑ 20لاکھ 81 ہزار 938روپے ہے جو ماہانہ 35لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مارکل تین کروڑ 80لاکھ 69ہزار 892روپے سالانہ وصول کرتی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو دو کروڑ دس لاکھ روپے کچھ زائد ملتے ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بل امریکی صدر سے تھوڑی سی زیادہ تنخوا پاتے ہیں انہیں سالانہ چارکروڑ 24لاکھ 75ہزار914روپے حاصل ہوتے ہیں۔ روس کے وزیراعظم دمتری میدویو ایک کروڑ 49لاکھ سلو ینیا کے وزیراعظم بورٹ پاہو 29لاکھ 65ہزاراہالینڈ کے وزیراعظم ایک کروڑ 95لاکھ۔سپین کے وزیراعظم ماریا نر جوائے بریو 97لاکھ 69ہزار کولمبیا کے صدر ایک کروڑ 37لاکھ وینز ویلا کے قائم مقام صدر نکولس ماروو 51لاکھ 35ہزار۔ کینیا کے صدر دھرو کنیا ٹاایک کروڑ 70لاکھ لجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیکا ایک کروڑ 76لاکھ۔ ہنگری کے وزیراعظم وکڑ اور بان 99لاکھ 17ہزار مالٹا کے وزیراعظم جوزف سکاف ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سالانہ وصول کرتے ہیں مسیحیوں کے پوپ فرانس کوئی تنخواہ نہیں لیتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain