تازہ تر ین

کرکٹ میں کرپشن کا ایک اورسکینڈل، سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی

کولمبو(ویب ڈیسک)کرکٹ میں کرپشن کا ایک اورسکینڈل بے نقاب ہوگیا اور سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی۔ گال سٹیڈیم کے گراونڈ سٹاف نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں برس 6 نومبر کو ہونے والے میچ کےلئے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کروائی۔رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال سٹیڈیم کا اسسٹنٹ منیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔۔۔بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس ممبئی کی جانب سے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک انڈر کور (خفیہ) رپورٹر، بزنس مین کے روپ میں گال سٹیڈیم کے سٹاف سے ملا اور خفیہ طور پر اس بات چیت کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔مذکورہ رپورٹر نے پوچھا کہ ‘کیا ٹیسٹ میچ 4 دن میں ختم ہوجائے گا’؟جس پر وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا نے رپورٹر کو جواب دیا، ‘چار دن کیا، ڈھائی دن میں ہی ختم کردیں گے’۔مذکورہ وکٹ فکسر نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کی وکٹ کو بھی’فکس‘ کرنےکا اعتراف کیا، اس میچ میں بھارت نے 6 سو سے زائد رنز بنائے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain