تازہ تر ین

لارڈز ٹیسٹ،شاداب خان اہم اعزاز اپنے نام کرگئے

لارڈز(ویب ڈیسک )قومی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں بہترین باولنگ کے بعد کمال بلے باز ی سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے،جس میں ٹاپ آرڈر بیٹسمنوں کے علاوہ ٹیل آرڈر نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔شاداب خان اور فہیم اشرف نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 72رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکیا۔فہیم اشرف نے 37جبکہ شاداب خا ن نے 52رنز بنائے۔شاداب خان نے نہ صرف اہم میچ میں نصف سنچری سکور کی بلکہ وہ لارڈز میں پاکستان کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں جہنوں نے یہ اعزاز حاصل کیاہے۔اس کے علاوہ وہ دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جہنوں نے یہ اعزاز تاریخی گراونڈ لارڈز میںاپنے نام کیا ہے ،یہ اعزاز حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز جیفری سٹال میر پہلے کھلاڑی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain