تازہ تر ین

سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،تھر میں شدید گرمی سے 2 روز میں 18مور ہلاک

کرا چی (ویب ڈیسک)پورے ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور بیشتر شہروں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ ملک میں سب زیادہ درجہ حرارت سندھ کے شہر دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بہاولنگر، سکھر میں 46 ڈگری، نوابشاہ، رحیم یار خان، لاڑکانہ اور بدین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آج بھی سورج کی تپش برقرار، پارہ 43 ڈگری ریکارڈبدین میں 45، اوکاڑہ، قصور، خان پور میں پارا 44 ڈگری اور لاہور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔تھر میں شدید گرمی سے 2 روز میں 18مور ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بہاولپور میں گرمی کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب کراچی میں پارہ تھوڑا نیچے آیا ہے لیکن گرمی کا سلسلہ کم نہیں ہوا ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے اکثر حصوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتےکراچی کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جب کہ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام اسلام آباد، راولپنڈی ڈویڑن، کے پی سمیت بالائی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain