تازہ تر ین

مسلز بنانے والے سگریٹ نوشی مت کر یں،نئی تحقیق آگئی

نیو یا ریک (ویب ڈیسک)اگر تو آپ مسلز بنانا چاہتے ہیں تو صرف بھاری وزن یا ورک آﺅٹ ہی کافی نہیں بلکہ طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں خصوصاً تمباکو نوشی سے گریز انتہائی ضروری ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سیگریٹ نوشی کی عادت براہ راست جسمانی مسلز کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی سے خون کی متعدد چھوٹی شریانیں گھٹنے لگتی ہیں جس سے مسلز خصوصاً ٹانگوں کے پٹھوں کو آکسیجن اور غذائی اجزاءکی فراہمی میں کمی ہوجاتی ہے۔اس تحقیق کے دوران چوہوں کو 8 ہفتے تک سیگریٹ کے دھویں کا استعمال کرایا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ سیگریٹ نوشی کی عادت پورے جسم کے لیے تباہ کن ہے اور اگر آپ مسلز بنانا چاہتے ہیں تو اس عادت سے یہ خواب پورا نہیں ہوسکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain