تازہ تر ین

اللہ کے احکامات تسلیم کرنا زندگی کی ا صل حقیقت ہے : علامہ ضیاءاللہ بخاری،رمضان المبارک میںگناہوں سے بچنے کی پریکٹس سارا سال جاری رکھنی چاہیئے : علامہ رشید ترابی ، چینل ۵ کی خصوصی ٹرانسمیشن ” مرحبا رمضان “ میں گفتگو ، عظیفہ بخاری نے کلام ”کیوں چاند میں کھوئے ہو “ سنایا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ محمد رشید ترابی نے بتایا کہ جب ماہ رمضان رخصت ہو رہاہوتا تھا تو نبی کریم بہت افسردہ اور اداس ہو جاتے، صحابہ کرام جب آپ سے اداسی کی وجہ پوچھتے تو نبی کریم فرماتے اللہ کے بندوں آپ کو رکیاپتہ رمضان المبارک کی کتنی عظمت ہے اور یہ اللہ کا کتنا مبارک ، مہینہ ہے اور یہ ہم سے رخصت ہو رہا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام مرحبا رمضان میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ صاحب نے بتایا کہ ہمیں رمضان المبارک کے پورے تیس دنوں کا فائدہ اٹھانا چاہئے ،خوب عبادات کرنی چاہئیں آئندہ سال پتہ نہیں کس نے دیکھنا ہے کس نے نہیں۔نبی کر یم نے فرمایا کہ رمضان المبارک کو معمولی مہینہ نہ سمجھو یہ اللہ کا مہینہ ہے توبہ اور نجات کا مہینہ ہے۔اللہ پاک رمضان المبارک میں بہت سے گناہ گاروں کی مغفرت فرماتا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے اللہ کی رحمتوں سے فائدہ اٹھائیں۔کامیاب وہی ہے جس نے رمضان کو نہیں اللہ کی محبت کو پا لیا۔ماہ رمضان تو گناہوں سے بچنے کی پریکٹس ہے یعنی ماہ رمضان گزرنے کے بعد گیار ہ مہینے بھی گناہوں سے بچنا ہے۔اصل میں گناہ کر کے ہم اللہ کو دھوکہ نہیں دیتے خود کو دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ اللہ تو بے نیاز ہے۔ہم جو بھی نیک عمل کرتے ہیں اس سے ہمیں ہی فائدہ ملتا ہے۔علامہ ضیاءاللہ بخاری نے بتایا کہ فطرانہ دینے سے اگر روزہ کی حالت میں کوئی بھول چوک ہو جائے تو اس کی معافی ہو جاتی ہے۔ فطرانہ سب پر فرض ہے اور عید کی نماز پڑھنے سے قبل ادا کرنا ہوتا ہے۔اللہ کریم فرماتے ہیں تمہیں ہم نے اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔عبادت عبد سے ہے یعنی بندگی، غلامی کہ ہم نے اللہ کا ہر ہر حکم تسلیم کرنا ہے۔ہم ساری زندگی اللہ کی عبادت کے پابند ہیں۔ نبی کریم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزارتا ہے تو وہ بھی نیکیوں میں لکھا جاتا ہے۔مومن اپنی زندگی اللہ کی مرضی کے مطابق جیتا ہے یعنی بندہ اپنی مرضی نہیں کرتا۔ مذہبی سکالرعظیفہ بخاری نے بتایا کہ رمضان جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہماری لگن اور بھی زیادہ بڑھ جانی چاہئے۔روز حشر رمضان روزہ دار کے حق میں گواہی دینے والا بن کر آئے گا کہ یا اللہ میں اس کی طرف مہمان بن کر گیا تھا اس نے میرا حق ادا کیا۔رمضان کا مقصد تقوی پیدا ہونا ہے تاکہ ہم گناہوں سے بچ سکیں اور ہماری عبادات میں استقامت آئے۔ہمیں چاہئے کہ خصوع خشوع کے ساتھ اللہ کی عبادت کریں اور رمضان المبارک میں دل کھول کر اللہ کی راہ میں صدقہ و خیرات کریں۔پروگرام کے اختتام پر عظیفہ بخاری نے کلام ”کیوں چاند میں کھوئے ہو کیوں تاروں میں الجھے ہو“ سنایا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain