تازہ تر ین

ہم نے قانونی جنگ لڑ کر جیتی ہے، شاہ محمود قریشی

لاہور( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ ہم نے قانونی جنگ لڑی اور جیت لی، ہم نے کہا تھا کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل پہنچائیں گے آج وہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب ممتاز آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے چوروں کا احتساب شروع ہو چکا ہے جنہوں نے پاکستان لوٹا ہے، سب کا احتساب ہو گا ہم نے قانونی جنگ لڑی اور جیت لی ہے۔شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اس پاکستان کی جو جناح کی سوچ کا عکاس ہو گا اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہو گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain