تازہ تر ین

انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھ مار ڈالے

جکارتا(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پر شدید ردعمل دکھاتے ہوئے 300 کے قریب مگر مچھ مار ڈالے۔انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں تین روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چبا ڈالا تھا جس پر گاو¿ں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔مغربی پاپوا کے نیچرل ریسورسز کنزرویشن ایجنسی کے مطابق مگر مچھوں کے فارم ہاو¿س کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کے لیے پکار رہا ہے اور جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑ مگر مچھ کے منہ میں ہے۔گاو¿ں والے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں، خنجر اور چاقو لے کر فارم ہاو¿س میں موجود مگر مھچوں پر حملہ آور ہوئے اور انہوں نے سینکڑوں ریپٹائلز مار ڈالے۔مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے فارم ہاو¿س میں بھی توڑ پھوڑ کی۔انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اتنے بڑے مشتعل ہجوم کو روک نہیں سکتے تھے لیکن اب ان لوگوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain