تازہ تر ین

”زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی “

لاہور(ویب ڈیسک)قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کوسرعام پھانسی دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو خط لکھ دیا۔ امین انصاری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے اورمجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے۔امین انصاری نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے استدعا کی ہے کہ مجرم عمران کوعبرت کانشان بنانے کیلئے سیاسی جماعتیں ساتھ دیں،سیاسی جماعتیں مجرم کوسرعام پھانسی دینے کے موقف کی حمایت کریں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain