تازہ تر ین

سرفراز کی نظریںسیریز نام کرنے پر مرکوز

بلاوایو(آئی این پی) زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل بدھ کو بلاویو میں کھیلا جائیگا، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 12بجکر15منٹ پرشروع ہوگا۔پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 201 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز اور پہلے دو ون ڈے میچوں میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہو گیا ہے، گرین شرٹس کے کھلاڑی تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں تو دوسری جانب میزبان ٹیم متواتر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے، توقع ہے کہ وہ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔قومی کپتان سرفرازاحمد نے بھی تیسرے میچ کے بعد پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا،پاکستانی کپتان نے کہاکہ عثمان شنواری کی بولنگ میں مسلسل نکھار آرہا ہے،اوپنرز کی ثابت قدمی کی بدولت ہدف حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی،سرفرازاحمدنے کہا کہ سب سے پہلے تیسرامیچ جیت کر سیریزاپنے نام کرناچاہتے ہیں جس کے بعداگلے دونوں میچزمیں فائنل الیون کےلئے کئی تبدیلیاں کرنے کاپروگرام ہے۔دوسری جانب زمبابوین قائدہملٹن ماسا کاڈزانے کہا کہ ابتدائی دونوں میچزمیں بیٹنگ سائیڈفلاپ رہی۔اہم پلیئرزکی عدم موجودگی کابھی نقصان ہوا۔تیسرے میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔کوشش ہوگی گرین شرٹس کوٹف ٹائم دیں اورکم بیک کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی کو کھیلا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain