تازہ تر ین

غیر اخلاقی زبان پر نوٹس ، عمران خان بیان حلفی دیں : الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آئی این پی+ صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئندہ غیر اخلاقی زبان استعمال نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی،سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے نے کہا کہ گدھا تو گھر میں بھی بچوں کو کہہ دیا جاتا ہے ،پوٹھوہار میں ایک اور جانور کا لفظ استعمال ہوتا ہے جب گھر والے تنگ آتے ہیں تو استعمال کرتے ہیں،طالبان خان اور یہودی کوئی نہیں کہلانا چاہتا،ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ابھی بہت سے نوٹس جاری ہو رہے ہیں،سب کو نوٹس جاری کر رہے ہیں آپ اس کا مداوا کیسے کریں گے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کی جانب سے غیر اخلاقی زبان کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ عبد الغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی نےکی،عمران کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے ،بابر اعوان نے کہا کہ کل عمران خان کی رہائش گاہ پر نوٹس موصول ہوا تاہم وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں باہر ہیں۔ اگست کے پہلے ہفتے کا وقت دیا جائے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا ماحول بن رہا ہے،سماعت کے دوران بابر اعوان نے سردار ایاز صادق کا ویڈیو کلپ بھی چلا دیا،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابھی بہت سے نوٹس جاری ہو رہے ہیں،کوئی کسی کو کچھ کہہ رہا ہے ،بابر اعوان نے کہا کہ طالبان خان اور یہودی کوئی نہیں کہلانا چاہتا ،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ سب کو نوٹس جاری کر رہے ہیں آپ اس کا مداوا کیسے کریں گے ،بابر اعوان نے کہا کہ گدھا تو گھر میں بھی بچوں کو کہہ دیا جاتا ہے ،پوٹھوہار میں ایک اور جانور کا لفظ استعمال ہوتا ہے جب گھر والے تنگ ہو جاتے ہیں تو استعمال کرتے ہیں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ بیان حلفی دیں کہ آئندہ اخلاقیات کو مدنظر رکھا جائے گا،پہلے ٹی وی پر جو چل رہا تھا وہ ہم نے بند کرا دیا ہے،الیکشن کمیشن نے ایک اخبار کو بھی اس طرح کی خبریں شائع کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9اگست تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انتخابی مہم کے دوران ناشائستہ زبان کے استعمال پر نوٹسسز جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پرویز خٹک، ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر نوٹس میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماﺅں کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 21 جولائی کو پیش ہونے کر وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔نازیبا زبان کا استعمال: وکیل نے عمران خان کی تحریری یقین دہانی کی حامی بھرلی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی سیاسی مخالفین کے لیے نازیبا و غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر طلب کیا تھا۔عمران خان کی الیکشن کمیشن میں نمائندگی وکیل بابر اعوان کی اور ان کی جانب سے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی حامی بھری ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain