تازہ تر ین

انڈونیشیا میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

جکارتا(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لومبوک میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں اور کھلے میدان میں جمع ہو گئے۔زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند اور چند مکانات تباہ جبکہ فضا غبار آلود ہوگئی۔ زلزلے سے قریبی عمارتیں لرز ا±ٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لومبوک کے پڑوسی جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں 11 اگست کو آنے والے زلزلے سے 450 سے زائد افراد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain