تازہ تر ین

سردار عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا حلف اُٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ,قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ان سے حلف لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، اس موقع پر قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی، نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاو¿س موجود تھے۔میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ ہو گا، سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانت داری سے خرچ کریں گے۔اس سے قبل عثمان بزدار اپنے عہدے کا حلف لینے کے لیے سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی گاڑی میں گورنرہاو¿س پہنچے۔واضح رہے عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلی کے منصب کے لیے نامزد کیے گئے اور 186 ووٹ حاصل کر کے وزیراعلی منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے تھے،وزارت اعلیٰ کے لیے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا، اس سے قبل وزارت عظمی کے انتخابات کے دوران بھی پیپلزپارٹی غیرجانبدار رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain