تازہ تر ین

نوجوان کی طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی ، حاملہ ہو گئی

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی) درندہ صفت نوجوان نے اپنی بہن کی مدد سے میٹرک کی طالبہ کی عزت تار تار کر دی 20سالہ ملزم وقاص کی ہمشیرہ ثنا ءبی بی 15سالہ طالبہ کو اکیڈمی کے بہانے اپنے گھر لے گئی وقاص نے اس کو جان سے مار دینے کی نیت سے دھمکی دے کر اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ شاہ میر کے رہائشی وقاص نے اپنی بہن کی مدد سے 15سالہ (ن) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور ان کی برہنہ ویڈیو بنا لی بعد ازاں بلیک میل کر تا رہا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو میں تمہاری برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دوں گا متاثرہ لڑکی کو کئی ماہ تک اپنی درندگی کا نشانہ بنا تا رہا جس سے میڑک کی طالبہ (ن) 8ماہ کی حاملہ ہو گئی متاثرہ لڑکی بدنامی کے خوف سے خاموش رہی والدین کو بتہ چلا تو انہوں نے ملزم وقاص کے ساتھ رابطہ کیا اور اپنی بیٹی کی نازیبا ویڈیو واپسی کا مطالبہ کیا ملزم نے ویڈیو واپسی کر نے سے انکار کر دیا جس پر میٹرک کی طالبہ نے وقاص سے شادی کر نے کا مطالبہ کیا لیکن درندہ صفت ملزم نے شادی سے صاف انکار کر دیا متاثرہ لڑکی کی خود سوزی کی کوشش والدین نے مقامی پولیس کو مقدمہ کے لیے درخواست گزار دی پولیس نے ملزم وقاص اور اس کی ہمشیرہ ثناءبی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مرکزی ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا ملزم کا اعتراف جرم

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved