تازہ تر ین

بھارتی فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بمباری ، 8 کشمیری شہید

سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 8 نوجوان شہید کر دئیے، شہری ہلاکتوں پر مزاحمتی قیادت کا آج ہڑتال کا اعلان، ٹنگمرگ میں فوجی گاڑی اور بس میں تصادم 5اہلکارزخمی، جھجر کوٹلی میں فائرنگ سے سرکاری ملازم زخمی، ٹرک سے فرار ہونے والے تین جنگجوو¿ں کی وسیع پیمانے پر تلاش، سرچ آپریشن میں سینکڑوں اہلکاروں کے علاقہ سراغ رساں کتوں،ڈرون طیاروں ،تھرمل امیجز اور ہیلی کاپٹر کا استعمال ،کپواڑہ میں دو نوجوانوں کی شہادت پر تعزیتی ہڑتال،کاروبار زندگی تھم گیا،تعلیمی ادارے ،موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل۔ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز ہندواڑہ میں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مختلف علاقوں میں شٹر ڈان ہڑتال کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ نہتے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ادھر ٹنگمرگ میں ٹول پلازہ کے نزدیک اسوقت ٹیر ٹیورل کے پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب ٹنگمرگ سے سرینگر جارہی مسافر بس زیر نمبر jko1c4779 نے 161 ٹیر ٹیورل آرمی یونٹ کی گاڈی زیر نمبر 14c100515Lکوزوردار ٹکر مار دی جس سے بس ڈرائیور نصیر احمد تیلی ساکنہ کرالہ پورہ ہری اوٹنو ٹنگمرگ اور فوج کے پانچ اہلکار ڈرائیور حولدار محمد حسین کانسٹبل فردوس احمد مشتاق احمد محمد مقبول اور عبدالحمید شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور سب ڈسٹرک اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا۔ فوجی ڈرائیور محمد حسین کو فوجی اسپتال بادمی باغ جبکہ سیول بس ڈرائیور کو صورہ انسچوٹ منتقل کیا گیا ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ھے۔ادھر جھجر کوٹلی ادہم پور کے قریب ایک ٹرک میں سوار مشتبہ اسلحہ برداروں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں محکمہ سریکلچر کا ایک ملازم زخمی ہو گیا جبکہ اسلحہ بردار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک وسیع علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور حملہ آوروںکو تلاش کرنے کیلئے سینکڑوں اہلکاروں کے علاقہ سراغرساں کتوں ، ڈرونز، فوجی ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بتایا کہ یہ ٹرک جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا تھا کہ سکیتر کے قریب لگائے گئے ناکہ کو توڑ کر بھاگ نکلا لیکن 2کلو میٹر دور جھجر کوٹلی کے مقام پر ڈھابہ پرکھانے پینے کا سامان لینے کے لئے رک گیا۔ ڈھابہ پر کام کرنے والے عینی شاہد امت کمار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر ڈھابہ پر آیا اور پانچ آدمیوں کیلئے کھانا لگانے کا آرڈر دیا ہی تھا کہ اتنے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم وہاں پہنچی اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی ساتھ ساتھ ٹرک کی تلاشی لینا شروع کر دی۔ اس وقت صبح کے 8بجکر 10منٹ تھے۔انہوں نے کہا کہ وال پٹی سے لدھے ٹرک میں سے تین آدمی نکل کر جھجر نالہ کی طرف بھاگے، تاہم جاتے جاتے انہوں نے پولیس پر فائر کھول دیا اور ایک گولی خاکی وردی میں ملبوس محکمہ ابریشم کے ایک ملازم کو جا لگی۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن کیا جہاں ضلع بارہ مولا، کپواڑہ اور ریاسی کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے جس دوران بھارتی فوج کی بربریت میں سات کشمیری شہید ہوگئے۔یڈیا رپورٹس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کااستعمال بھی کیا جب کہ تینوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain