تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر:جیش محمد کے 2مجاہدین مارنے کا بھارتی دعویٰ

سری نگر(نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیرکی پولیس نے جمعرات کی رات جیش محمدکے 2مجاہدین ہلاک کرنے کادعوی کیاہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق انھیں شمالی کشمیرکے قصبہ سپورمیں پولیس مقابلے میں ماراگیا،ان کے نام علی الیاس اختراورضیاءالرحمن بتائے جاتے ہیں۔پولیس کاکہناہے الیاس دہشت گردتنظیم جیش محمدکاکمانڈرتھا،وہاں 6جنوری کو ہونے والے بم دھماکے میں اس کاہاتھ تھا،جس میں 4پولیس اہلکارمارے گئے تھے،دونوں سکیورٹی فورسزپرحملوںمیں ملوث تھے۔واقعہ کی رات مخبری پرپولیس،فوج اورپیراملٹری فورسزنے سپورکے علاقے تلیان کے ایک گھر کامحاصرہ کرلیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔ان سے آدھارکارڈزبھی برآمدہوئے،جن کے مطابق وہ کپواڑہ کے رہائشی تھے اورانھیں ساحل احمدڈاراوریاسین کے نام سے ظاہرکیاگیاتھا،پولیس کاکہناہے تفتیش کی جارہی ہے کہ انھوں نے یہ کارڈزکیسے حاصل کئے۔مذکورہ قصبہ مجاہدین کاگڑھ بتایاجاتاہے اورگذشتہ چاربرسوں میں وہاں پہلامقابلہ ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain