تازہ تر ین

شاہ محمود قریشی کا دورہ کابل، افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں

کابل (ویب ڈیسک) پاک افغان تعلقات کا نیا دور، شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں کیں۔ جلال آباد میں قونصل خانہ کھولنے کیلئے سیکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی گئی، خطے میں قیام امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان نے چالیس ہزار ٹن گندم دینے اور افغان سیکیورٹی اداروں کی تربیت کی پیشکش کردی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ افغانستان، افغان صدر، چیف ایگزیکٹیو اور ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے اور افغان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت، باہمی رابطوں کی مضبوطی اور ترقی کے لیے ملکر کا م کرے گی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بھی زور دیا۔ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کراسنگ پوانٹس، کسٹم اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے 40 ہزار ٹن گندم کے تحفے کا خط بھی افغان صدر کو پہنچایا۔دونوں وزراءخارجہ کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جوائنٹ اکنامک کمیشن، جوائنٹ علماءکانفرنس، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اتھارٹی، پاک افغان ایکشن پلان اور امن و یکجہتی ورکنگ گروپس کے اجلاس بلائے جائیں گے۔افغان حکومت نے شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرائی کہ جلال آباد میں پاکستانی کونسل خانہ کھولنے کے لیے جلد سیکیورٹی فراہم کر دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain