تازہ تر ین

سی پیک اقتصادی ترقی کا منصوبہ : حکومت ،فوج اور تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے ایک ہیں ، سعودیہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں: فواد چودھری کی ایڈیٹرز سے گفتگو

لاہور( چینل ۵ رپورٹ ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کسی تشکیل کو 20دن ہوئے ہیں ، وزیراعظم اور حکومت مشاورت کے مرحلے سے گزر رہی ہے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ گیس، بجلی ، انرجی سیکٹر ہے، مدیران اخبارات سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے فرق یہ ہے کہ ہم ٹیکنو کریٹس سے کام لے رہے ہیں، یہ لوگ اپنے شعبوں میں نام رکھتے ہیں، جس سے حکومت کی میرٹ پالیسی واضح ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب و چین معاشی طور پر مدد کررہے ہیں، سی پیک اکنامک و سٹرییجک منصوبہ ہے امریکہ کی حکومت اور فوج کی دو متضاد آراءہیں، سول امریکی افغانستان سے نکلنا اور امریکی فوج وہاں رہنا چاہتی ہے ، چین، سعودی عرب اورایران ہمارے ساتھ مستحکم تعلقات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب جارہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ہم ایک بنچ پر ہیں، فوج، حکومت اور دیگر ادارے ملک کی ترقی و دفاع کیلئے اکھٹے ہیں ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain