تازہ تر ین

اتوار بازاروں میں سبزیاں مہنگے داموں فروخت ، شہری سراپا احتجاج

لاہور(خبر نگار )ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشی کےخلاف بھرپورایکشن کے باوجود سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت نہ ہو سکیں عوام ناجائزمنافع خوروں کے آگے بے بس اتوار بازاروں میں بھی سبزی عام مارکیٹوں کی طرح مہنگے داموں فروخت ہوتی رہی، دکاندار سرکاری لسٹ کے برعکس نرخوں پرسبزیاں فروخت کر تے رہے پرائس کنٹرول انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کر نے میں ناکام ہوگئی شہری سراپا احتجاج بن گئے سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیاں بھی میسر نہیں،پیازریٹ لسٹ میں 26 روپے کلومگر فروخت 36 روپے میں ہورہا ہے،ٹماٹر ریٹ 65 مگر فروخت 80 روپے،ادرک ریٹ 185 مگر فروخت 240 روپے،لیموں کا ریٹ 104 مگر فروخت 140 روپے جبکہ لہسن کا ریٹ 90 مگرفروخت 140 روپے میں ہو رہا ہے اسی طرح دیگر سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور دکھائی دیں شہریوں نے کہاکہ نئی حکومت کو انتظامیہ سب اچھا کی رپورٹ دے کر حکومت کا امیج خراب کر رہی ہے حکومتی ارکان کو خود منڈیوں اور عام مارکیٹوں میں نکلنا ہوگا صرف جرمانوں سے کام نہیں بنے گا بلکہ اس سے کرپشن کو فروغ ملے گا بلکہ ایسی قانون سازی کر نا ہوگی جس میں منافع خوروں کےلئے سخت سزائیں رکھی جائیں دوسری طرف دکانداروں نے کہا کہ ہمیں منڈی سے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءنہیں ملتیں جس کی وجہ سے ہمیں نرخ بڑھانا پڑتے ہیں انتظامیہ ہمیں تو جرمانے کرتی ہے لیکن آڑھتیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا جب آڑھتیوں کے خلاف ایکشن ہوگا تو ہمیں بھی اشیاءلسٹوں کے مطابق ملیں گے لیکن ایسا ہوگا نہیں کیونکہ انتظامیہ اورآڑھتیوں کے درمیان گٹھ جوڑ ہوتا ہے صرف ہمیں ہی جرمانے کئے جاتے ہیں سبزی منڈی کی انتظامیہ تمام مسائل سے آگاہ مگر خاموش تماشائی بن چکی ہے،جس سے بیوپاری اورخریدار دونوں پریشان نظر آتے ہیں۔
اتواربازار

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain