تازہ تر ین

نیشنل بینک کی ’ہاؤسنگ اسکیم‘ میں تعاون کی یقین دہانی

کراچی( ویب ڈیسک ) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ملک میں 50 لاکھ ہاو¿سنگ یونٹ بنانے کے حکومتی منصوبے میں شراکت داری اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔بینک کے قائم مقام صدر طارق جمالی نے کہا کہ این بی پی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ20 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کریں۔انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ملک بھر میں وسیع ریاستی زمین کی موجودگی کے علاوہ گیسٹ ہاو¿سز اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دیگر حکومتی اراضی کے استعمال سے 50 لاکھ گھروں کی اسکیم کے لیے اربوں روپے جمع کیے جاسکتے ہیں۔نیشنل بینک کے صدر نے کہا کہ ’ہم حکومتی منصوبے کا احترام ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون اور مدد کے لیے تیار ہیں‘۔طارق جمالی نے بتایا کہ ’اس سے قبل بھی بینک وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم میں اپنا کردار ادا کرچکا ہے‘۔این بی پی کے صدر نے کہا کہ ’حکومت نے ہاو¿سنگ منصوبے کے حوالے سے تاحال کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا، لیکن ہم مذکورہ اسکیم کے لیے تیار ہیں جس کے نتیجے میں ملازمت کی وسیع مواقع حاصل ہو ں گے‘۔واضح رہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے سالانہ ٹریڈ فنانس پروگرام ایوارڈز میں نیشنل بینک ’لیڈنگ پارٹنر بینک ان پاکستان ایوارڈ برائے 2018‘ جیت چکا ہے۔نیشنل بینک کے صدر نے واضح کیا کہ ’بینک نے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی ہے جس میں صنعت، توانائی، زراعت اور دیگر شعبے شامل ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain