تازہ تر ین

حسن نے بھارتی ٹاپ آرڈرکو اپنے نشانے پر رکھ لیا

دبئی(بی این پی )پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی 19 ستمبر کو ایشیاءکپ میں بھارت کے ناتجربہ کار بیٹسمینوں کیخلاف باﺅلنگ کیلئے بے چین ہیں۔ روہت شرما،شیکھردھون اورمہندرسنگھ دھونی میرااصل ہدف ہونگے۔ گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فتح کے اہم کردار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیخلاف مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ حاصل کر کے بہت خوش ہوئے تھے اور اس بار بھی ان کی یہی کوشش ہوگی کہ وہ سابق بھارتی کپتان کو اپنا ہدف بنائیں۔حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کارکردگی کیلئے اپنی فٹنس پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں کیونکہ اس کی بدولت انہیں تینوں فارمیٹس میں کامیابی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی پیسر کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی اس میچ میں موجود ہوتے تو ان کی وکٹ کا حصول ان کی اولین ترجیح ہوتا۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا شمار پاکستان کی جانب سے ایک تجربہ کار فاسٹ بولر کی حیثیت سے ہوتا ہے ¾بھارتی کرکٹ ٹیم کو حسن علی سے خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ کئی مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ابھی پچھلے دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے یویو ٹیسٹ بھی لیے گئے جس میں نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ اسکور 20 پوائنٹس رہا اور انہوں نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو بلکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ¾اس کے علاوہ حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لے کر سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain