تازہ تر ین

قلم کی مزدوری کرنے والی معروف شاعرہ ظالم وقت کی گرفت میں کیوں ؟

لاہور(ویب ڈیسک)وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں، مگر لاہور کی سڑکوں پر بھیک مانگتی اس خاتون کی حقیقت جان کر یقیناً یہ سوچتے ہوئے آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی کہ وقت ایسے بھی بدل سکتا ہے۔ زمانے کی بے ثباتی کی ناقابل یقین مثال یہ خاتون مشہور شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین ہیں، جو گزشتہ تین سال سے لاہور کی سڑکوں پر بھیک مانگ رہی ہیں۔روبینہ پروین کے پاس سر چھپانے کو جگہ نہیں اور وہ تین سال سے ایک جھونپڑی میں اپنے شب و روز گزار رہی ہیں۔ اسی طرح دنیا نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روبینہ اورنج لائن ٹرین میٹرو سٹرکچر کے نیچے قائم کی گئی جھونپڑی میں رہ رہی ہیں۔ تین سال سے وہ اس حال میں ہیں مگر کوئی ان کی دستگیری کو نہیں آیا۔روبینہ پروین نے 15 سال تک مختلف نیوز چینلز میں فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ چند سال قبل ا±ن کی طلاق ہو گئی اور پھر ان کی والدہ کی بھی وفات ہوگئی جس کا ا±ن کے ذہن پر بہت گہرا اثر ہوا۔وہ قریبی رشتہ داروں کے سہارے زندہ تھیں مگر ان رشتہ داروں نے بھی انہیں گھر سے نکال دیا جس کے بعد دربدر کی ٹھوکریں کھانا ا±ن کا مقدر بن گیا۔ وہ ذہنی طور پر بری طرح سے متاثر ہوچکی ہیں، البتہ آج بھی ان کی جھونپڑی میں اخبارات اور رسالے موجود ہیں جو صحافت سے ا±ن کی محبت کی علامت ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain