تازہ تر ین

تصویر لیک ہونے کا معاملہ: حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل

راولپنڈی( ویب ڈیسک ) راولپنڈی ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو تصویر لیک ہونے کے معاملے کے بعد اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ حنیف عباسی کی ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں انہیں ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا معطلی کے بعد رہا ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 19 ستمبر 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزاو¿ں کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔سزا معطلی کا حکم نامہ جاری ہونے اور نواز شریف کی رہائی سے قبل اڈیالہ جیل میں متعدد رہنماو¿ں نے نواز شریف سے جیل سپرنٹنڈٹ کے کمرے میں ملاقات کی تھی، جس میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا پانے والے حنیف عباسی بھی موجود تھے۔تاہم ملاقات کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور جس میں جیل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بعد ازاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے اڈیالہ جیل سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پارٹی رہنما حنیف عباسی کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات 2 رکنی کمیٹی کو سونپ دیں تھیں۔آئی جی جیل خانہ جات کی 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز اور اے آئی جی جوڈیشل ملک صفدر نواز شامل تھے۔اس تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا اور مجرم حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 5 سو کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا کیس دائر کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain