تازہ تر ین

چاروں صوبوں کے وکلاکی ڈگریاں،سکول سرٹیفکیٹس کی تصدیق کاحکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وکلاڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے چاروں صوبوں کے وکلاکی ڈگریاں،سکول سرٹیفکیٹس کی تصدیق کاحکم دیتے ہوئے 2005سے پہلے ڈگریوں کی تصدیق کاعمل مکمل ہونے پرمعاملہ نمٹادیا۔تفصیلات کے مطابق وکلاڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے کی۔اس موقع پروائس چیئرمین بارکونسل نے موقف اپنایا کہ اسلام آبادسے 3 وکلاکی ڈگریاں جعلی ہیں۔نمائندہ پنجاب بار کا کہنا تھا کہ لاہورمیں 3 وکلاکی ڈگریاں جعلی نکلیں جبکہ نمائندہ سندھ بار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کراچی میں 13 وکلا کی ڈگریاں جعلی نکلیں،کئی لوگوں کی میٹرک اورانٹراسنادجعلی ہیں اورذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی لندن سے ڈگریاں جاری کرتی ہے۔نمائندہ کے پی بار کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں کسی وکیل کی ڈگری جعلی نہیں نکلی۔عدالت نے چاروں صوبوں کے وکلاکی ڈگریاں،سکول سرٹیفکیٹس کی تصدیق کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جعلی وکلاکی تصاویراخباروں میں شائع کریں،اس پیشے سے کالی بھیڑوں کوباہرنکال دیں۔سپریم کورٹ نے 2005سے پہلے ڈگریوں کی تصدیق کاعمل مکمل ہونے پرمعاملہ نمٹادیاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain