اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس، پارٹی اور حکومتی عہدے الگ کرنے پر مشاورت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی اور حکومتی عہدے الگ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ چند روز تک متوقع ہے، فیصلہ ہونے کی صورت میں اس کا اطلاق عمران خان پر نہیں ہو گا، تحریک انصاف کے آئین کے مطابق چیئرمین پارٹی دو عہدے رکھ سکتے ہیں۔