تازہ تر ین

ضمنی انتخابات: سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان سے چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر حکام نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن حکام کو سمندر پار پاکستانیوں کی ا?ئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن نے نادرا کی بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے حتمی نتائج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آر اوز کوبھجوا دی گئیں اور انہیں ووٹوں کو گنتی کرکے حتمی رزلٹ میں شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved